Saturday, May 8, 2010

Urdu shayari | shayari in urdu alphabets


Urdu shayari | shayari in urdu alphabets

دیکھ لو خواب مگر خواب کا چرچا نہ کرو
لوگ جل جاینگے  سورج کی تمنا نہ کرو

وقت کا کیا ہے کسی پل بھی بدل سکتا ہے
ہوسکے تم سے تو مجھ پی بھروسہ نہ کرو

اجنبی لگنے لگے خود تمہیں اپنا ہی وجود
اپنے دیں رات کو اتنا بھی اکیلا نہ کرو

خواب بچوں کے کھلونے کی طرح ہوتے ہیں
خواب دیکھا نہ کرو خواب دکھایا نہ کرو

بے خیالی میں کبھی انگلیاں جل جاینگی
راکھ گزرے ہوئے لمحوں کی کردہ نہ کرو

موم کے رشتے ہیں گرمی سے پگھل جاینگے
دھوپ کے شہر میں آذر یہ تماشا نہ کرو
 
by kafeel azar

2 comments:

zia said...

bahot acche janab padh ke accha laga bahot khuob.

pari said...

lajawab.......... bahut umda